15 جون ، 2016
اولینڈو حملے کے بعد ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر معمولی برتری حاصل کر لی تاہم ہیلری کلنٹن اب بھی بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں۔
اورلینڈو حملے کے بعد منگل کو جاری کیے گئے پانچ روزہ سروے کے نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن کو 44 اعشاریہ 6 فیصد ووٹرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 33 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے تاہم ہیلری کلنٹن اب بھی 11 اعشاریہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔
پانچ روز قبل ہیلری کو ٹرمپ کے خلاف 13 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ۔ سروے کے دوران 22 فیصد ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ہیلری اور ٹرمپ دونوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
اورلینڈو حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ہیلری کلنٹن نے مسلم مخالف بیان پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔