15 جون ، 2016
سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاںکرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 4 ٹارگٹ کلر، 3بھتہ خور سمیت ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق رنچھوڑلائن،کھارادر،بلدیہ ٹاون میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میںملزما ن کی گرفتاری کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملاہے جس میں 1مشین گن،4پستول،2ہزار سے زائد گولیاں اور 24 زکوۃ فطرے کی رسید یں بھی شامل ہیں ۔
سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی میں گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے ۔رینجرزنے بتایا کہ عسکری ونگ کو اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کی ایک کارروائی میں مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں گنامنڈی کے قریب مقابلے میں مارے گئے ڈاکو افغانی تھے جن کے قبضے سے اسلحہ ،10 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ۔