15 جون ، 2016
کراچی میں قتل ہونے والی حلیمہ کے کیس کے نئے تفتیشی افسر انسپکٹر حمید نے ملزم رضوان سے دوبارہ تفتیش کیلئے درخواست دائرکردی۔
سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دائر درخواست میں کیس کے نئے تفتیشی افسرانسپکٹر حمیداللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش نہیں کی۔ملزم رضوان سے تفتیش کرنی ہےلہذا اسے دوبارہ پولیس تحویل میں لینے کی اجازدت دی جائے۔
حلیمہ قتل کیس میں انسپکٹر حمیداللہ کو کیس کا نیا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے تفتیشی افسر انسپکٹرنصراللہ کو عدالت میں پولیس فائل پیش نہ کرنے پر دو مرتبہ شوکاز نوٹس جاری کرچکی ہے۔