پاکستان
15 جون ، 2016

لاہور میں بہن کو زندہ جلانے والا بھائی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور میں بہن کو زندہ جلانے والا بھائی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہورمیں پسند کی شادی پر زندہ جلائی جانے والی لڑکی زینت کے بھائی انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے زینت کے بھائی انیس کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کےلیے اس کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، زینت کی والدہ پروین بی بی اور بہنوئی ظفر پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔


 

مزید خبریں :