16 جون ، 2016
بولرز کی نپی تلی بولنگ کے بعد بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
فاتح ٹیم نے 124 رنز کا آسان ہدف 22 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پورا کیا۔ زمبابوین ٹیم نے ایک موقع پر چار گیندوں پر چار وکٹیں گنوائیں۔
بدھ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42.2 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بمرا نے 4، چاہل نے 2 جبکہ کلکرنی اور پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 21.5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کیا۔ لوکیش راہول 63 اور فیض فضل 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔