پاکستان
10 جون ، 2012

برین ٹیومر سے متاثرخاران کی بچی نائلہ مزید علاج کیلئے لاہور منتقل

خاران…خاران کی برین ٹیومر سے متاثرہ بچی نائلہ کا بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں علاج جاری ہے جبکہ اسے مزید علاج کے لئے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ بے نظیر بھٹواسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر آصف قادر میرنے جیو نیوز کو بتایا کہ برین ٹیومر سے متاثرہ خاران سے تعلق رکھنے والی چار سالہ بچی نائلہ کوبے نظیر بھٹو اسپتال کے آفیسرزوارڈ میں داخل کیا گیا ہے جہاں بچی کا علاج جاری ہے اور اس حوالے سے تمام سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا معائنہ اورمیڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جس کی روشنی میں علاج کیا جارہا ہے جبکہ بچی کو مزیر علاج کے لئے پیر کے روز پنجاب چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کرنے کی بھی تجویز ہے۔وہاں بچی کے سر کا آپریشن کرکے جس حد تک ممکن ہواٹیومر کو نکالا جائے گا۔بچی کے والد عبدالمالک نے علاج کے حوالے سے فراہم سہولیات پر اطمنان کا اظہار اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :