پاکستان
10 جون ، 2012

ملک میں لا قانونیت حکمرانوں کی سوچی سمجھی سازش ہے،آسیہ اسحاق

اسلام آباد…آل پاکستان مسلم لیگ کی مر کزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کر رہے ہیں تاکہ عام انتخابات بر وقت نہ کرائے جاسکیں۔ مرکزی انفارمیشن سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آسیہ اسحاق نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال ایک پلان کے تحت خراب کی جا رہی ہے تا کہ انتخابات نہ ہوں اور الیکشن سے کچھ عرصہ قبل وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم کو ایک سمری بنا کر دیں کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور انتخابات نہ کرائے جائیں۔انہوں نے کہا اے پی ایم ایل ایسی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گی جو ملکی سا لمیت کیخلاف ہو۔

مزید خبریں :