10 جون ، 2012
جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے راہنماء حافظ فضل محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امریکی جنگل کا قانون چل رہا ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ پریشانی کن حالات میں جے یو آئی نظریاتی بیرونی یلغار کیخلاف مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کررہی ہے پوری دنیا میں امریکی جنگل کا قانون چل رہا ہے، ہمارے حکمران امریکہ کے سامنے جھک گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کوسزا دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ امریکہ اس کی کھلم کھلا مخالفت کررہا ہے، دوسری جانب امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 84سال قید کی سزا سنائی گئی،اس پر تو امریکہ کو پاکستان کے جذبات کا احساس نہیں ہوا۔اس موقع پر کردگاپ اور جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے میر نثار سرپرہ اور اللہ ورایا کاکڑ نے اپنے کئی ساتھیوں سمیت جمعیت نظریاتی کے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے جمعیت نطریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا۔