پاکستان
10 جون ، 2012

ملک میں موجود بحرانوں کا حل یکجہتی میں ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ…پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو سنگین بحرانوں کا سامنا ہے جن سے نجات کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف قوتوں سے رابطے میں ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں لانگ مارچ کے لئے بھی مختلف قوتوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور سردار ثنااللہ زہری کی قیادت میں بلوچستان کا مسئلہ حل کرے گی، اس موقع پر وڈیرہ ارباب علی تراسانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر انوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی اپنی مخلصانہ کوششوں سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجا دلا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں راہنماء بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں انہیں امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوگا اور یہاں بھی امن ہوگا۔

مزید خبریں :