پاکستان
11 جون ، 2012

کراچی: پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار

کراچی ... کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں طاہر ولا چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں طاہر ولا چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور رہائشی مکانات میں ڈکیتی کی درجنوں واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عزیز عرف محسن،نوید عرف چھوٹا خان اور وجاہت عرف علی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول،متعدد موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :