20 مئی ، 2025
کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
ترجمان کریملن کے مطابق مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں، روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کی گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پر خصوصی بات نہیں کی گئی، ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کریں گے، میری روسی صدر سے ٹیلی فون پر 2 گھنٹے بات ہوئی جو میرے کے خیال میں اچھی رہی تھی۔