20 مئی ، 2025
لاہور: اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جانب سے 2 لڑکوں کو چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
2 نوعمر لڑکوں پر تشدد کا واقعہ لاہور پولیس کی چوکی سبزی منڈی میں کچھ عرصہ قبل پیش آیا تھا۔
اے ایس آئی بلال نے ان دو لڑکوں کو ایل سی ڈی چوری کے الزام میں حراست میں لیا اور پھر چھڑی سے تشددکا نشانہ بنایا، دوران تشدد لڑکوں کو گالیاں بھی دی گئیں، لڑکوں نے چیخ و پکار کی لیکن تھانیدار نے ایک نہ سُنی، جرم ثابت نہ ہونے پر بغیر کارروائی لڑکوں کو رہا بھی کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری مقدمہ درج کرکے اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی بلال چوکی سبزی منڈی سے تبدیل ہو کر تھانہ ساندہ میں تعینات ہے جس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔