11 جون ، 2012
کوئٹہ ... گدو سے آنے والی مین ٹرانس میشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،چیف انجینئر کیسکو کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کیلیے کام جاری ہے۔گدو سے آنے والی مین ٹرانس میشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،کیسکو حکام کے مطابق گدو سے بلوچستان آنیوالی مین ٹرانس میشن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا ہے۔ کوئٹہ شہر تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ سبی ،جعل مگسی ،بولان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،پشین اورژوب کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ٹرانس میشن لائن میں خرابی کے باعث مستونگ،قلات ،خضدار ،آواران ،واشک،نواشکی اور چاغی کی بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔چیف انجینئر کیسکو نعیم شاہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور کچھ ملحقہ علاقوں کو آئی پی پی سے بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم گدو سے آنے والی 220 کے وی کے ٹرانس میشن لائن میں خرابی ہے۔خرابی کی نشاندہی کیلیے کیسکو کی ٹیموں نے پیٹرولنگ شروع کر دی گئی ہے ،جلد فنی خرابی دور کرلی جائے گی۔