پاکستان
11 جون ، 2012

پاک بھارت سیکرٹری دفاع سطح کے مذاکرات آج شروع ہونگے

پاک بھارت سیکرٹری دفاع سطح کے مذاکرات آج شروع ہونگے

اسلا م آباد ... سرکریک اور سیاچن کے معاملے پر غور کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری دفاع سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔پاک بھارت سیکریٹری دفاع کے مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں جو تین روز تک جاری رہیں گے۔مذاکرات میں شرکت کے لئے بھارتی سیکرٹری دفاع ششی کانت شرما اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی کریں گی۔ مذاکرات میں پاک بھارت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ مذاکرات میں سیاچن اور سرکریک معاملے کے حل کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :