کھیل
18 جون ، 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےدورے پر روانہ ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےدورے پر روانہ ہوگئی


 


پاکستان کرکٹ ٹیم لاہورسےانگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی، دس روزہ ٹریننگ کیمپ کےبعد سائیڈ میچ کھیلے گی ۔پہلا ٹیسٹ میچ 14جولائی کو لارڈز میں ہوگا ۔


قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ جانے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہورائرپورٹ پہنچی جہاں سے غیر ملکی ائرلائن کے ذریعےبراستہ دبئی روانہ ہوئی ۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہیں جبکہ ٹیم مینجر انتخاب عالم، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت 9 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ پاکستانی ٹیم لندن سے ہمپشائر پہنچےگی ، جہاں دس روز کا ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے بعد دو سائڈ میچز کھیلےگی۔


شیڈول کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14جولائی کو لارڈز میں کھیلےگی۔


 

مزید خبریں :