20 جون ، 2016
میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد ہلاک اور پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
جنوبی میکسیکو میں ہزاروں افراد نے تعلیمی اصلاحات اور اساتذہ یونین کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران مقامی شاہراہ کو بند کردیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا۔ جس کے باعث پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
حکام نے جھڑپوں کے دوران تین افراد کے ہلاک اور پنتالیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ جن میں اکیس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں تیس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔