پاکستان
20 جون ، 2016

بھارتی حکومت پرہندو انتہا پسند تنظیموں کا اثرو رسوخ ہے، نثار

بھارتی حکومت پرہندو انتہا پسند تنظیموں کا اثرو رسوخ ہے، نثار


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا،کہا کہ انتہا پسند تنظیموں کا بھارتی حکومت پر اثر و رسوخ ہے، آر ایس ایس، شیو سینا جیسی ہندو انتہا پسند تنظیمیں تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہیں۔


وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہےتومذاکرات کےدروازےاتنےعرصہ بند کیوں کیے،پاکستان دوستی کی پالیسی مودی کی امریکی کانگریس میں تقریر سے واضح ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کےحوالےسےبھارتی وزیرِخارجہ کابیان حیران کن ہے،بھارتی وزیرخارجہ سنجیدہ ہیں توپھر پہیلیوں میں بات نہیں کرنی چاہیےتھی۔


چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کواس مسئلے پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے تھی، کھل کروضاحت کرنی چاہیےتھی کہ کون سی طاقتیں تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں،آر ایس ایس، شیو سینا جیسی ہندو انتہا پسند تنظیمیں تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہیں،انتہا پسندو تنظیموں کا بھارتی حکومت پر اثر و رسوخ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی تعلقات بحالی میں سنجیدہ ہے تو مذاکرات کے دروازے اتنے عرصہ بند کیوں کیے،وزیراعظم پاکستان کےکسی ملک یاسربراہ حکومت سےتعلقات پاکستان کےمفادات سےمنسلک ہیں، بھارتی وزیرِخارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں۔


 

مزید خبریں :