پاکستان
20 جون ، 2016

پاک افغان سرحد پرنقل و حمل ضابطے کےتحت لانے پر اتفاق

پاک افغان سرحد پرنقل و حمل ضابطے کےتحت لانے پر اتفاق

پاکستان اورافغانستان نے سرحد پرآمدورفت کوایک ضابطے کےتحت لانےپراتفاق کیاہے، پاکستان کاکہناہےکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئےبارڈرمنیجمنٹ ضروری ہے،افغان قیادت وطن واپس جا کرپاکستان کےمؤقف سے آگاہ کرےگی ۔


دہشت گردی کے خاتمے کےلیے بارڈر مینجمنٹ ناگزیرہے،صرف طور خم نہیں، دیگر کراسنگ پوائنٹس پر بھی گیٹس بننے چاہئیں،میکانزم پاکستان اورافغانستان کومل کر تیارکرناہوگا،پاکستان نے افغان وفد کوبتادیاکہ افغان حکام کا سرحدی معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق ہے۔


افغانستان کاچھ رکنی وفد نائب وزیر خار جہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا،سیکریٹری خارجہ اوربعدمیں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کیں۔


دفترخارجہ کےمطابق دونوں ممالک بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر قابل عمل طریقہ کار ڈھونڈنے پر متفق ہوگئے، افغان وفد کا بارڈر مینجمنٹ میکانزم کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔


افغان نائب وزیر خارجہ کہتےہیں کہ افغان وفد کی آمد ہی اس بات کی دلیل ہے کہ دوستانہ ہمسائیگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ساتھ چلنے پراتفاق کرتے ہیں ۔


سیکرٹری خارجہ کاکہناتھاکہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن میکانزم غیر ریاستی عناصر کی سرکوبی کےلیے ضروری ہے۔


ملاقاتوں میں اتفاق ہوا کہ زیر بحث آئیڈیاز کو اپنے ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے شیئرکیاجائےگا، افغان وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ 23اور24جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس پرسائیڈ لائن ملاقات بھی کریں گے ۔

مزید خبریں :