11 جون ، 2012
پٹن… کوہستان میں شادی کی تقریب میں تالیاں بجانے والی لڑکیوں کے مبینہ قتل کے گواہ سفیر سالار کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اس کے سامنے قتل نہیں کیا گیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سفیر سالا کا کہنا تھا کہ اس کا نام غلط طور پر اس معاملے میں شامل کیا گیا، لڑکیاں زندہ ہیں یا نہیں اسے کچھ پتہ نہیں، اور وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہے کہ لڑکیوں کو اس کے سامنے قتل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ متنازع وڈیو میں نظر آنے والے لڑکوں کے بھائی محمد افضل نے میڈیا میں دعویٰ کیا تھا کہ لڑکیوں کو 30مئی کو قتل کر دیا گیا ہے اور اس کے گواہ بھی موجود ہیں۔ جن تین گواہوں کے نام لئے گئے تھے ان میں سے ایک سفیر سالار نے جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے اس سارے واقعے کی تردید کردی۔