کھیل
21 جون ، 2016

سری لنکا اور انگلینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے

سری لنکا اور انگلینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے

انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بدلہ چکانے کو بے تاب ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 1982سے 2015 تک کھیلے گئے 64 میچز میں سری لنکا کا 34 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم 30 میں کامیاب رہی۔


اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغازآج سے ہو رہا ہے۔


ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ون ڈے سیریز بھی جیتنے کیلئے پر عزم ہے، لیکن دوسری جانب سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کے داغ کو دھونے کی خواہاں ہے۔


توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز ہو گی۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔


آئرلینڈ کے خلاف2 ایک روزہ میچز میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ انگلش ٹیم خطرناک حریف ہے اور اسے زیر کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں 100فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید خبریں :