دنیا
22 جون ، 2016

شمالی کوریا کا میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ

شمالی کوریا کا میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ

 


شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ کیا ہے،کورین سرکاری حکام کے مطابق موسوڈان نامی میڈیم رینج میزائل کا تجربہ بدھ کی صبح مشرقی ساحل سے کیا گیا۔


وزارت دفاع نےتجربہ کئے گئے میزائل کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔تجربے سے قبل جاپانی اور جنوبی کوریا نے بتایا تھا کے شمالی کوریا ایک نئے طاقتور میڈیم رینج میزائیل کے تجربے کی تیاری کر رہاہے۔


جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر کہا ہے کہ شمالی کوریا کا پہلا میزائل تجربہ ناکام ہوا جب کہ دوسرے تجربے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :