پاکستان
11 جون ، 2012

ملک ریاض کا طیارہ کراچی لینڈ کرگیا،ایندھن لینے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگا

ملک ریاض کا طیارہ کراچی لینڈ کرگیا،ایندھن لینے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگا

کراچی…فیملی گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور ملک کے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کاطیارہ پیر کی شام انھیں لیکر دبئی سے کراچی پہنچ گیا ہے ،اورایئرپورٹ پرلینڈکرگیا،ذرائعکے مطابق ملک ریاض کاطیارہ ایندھن لینے کے بعداسلام آبادروانہ ہوگا،ذرائعنے مزید بتایا کہ ملک ریاض اپنے ذاتی طیارے سے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک ریاض کوایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاوٴنج میں بٹھایا گیا ہے، جہاں سے وہ غالباً پیر کی شب اسلام آباد روانہ ہونگے۔

مزید خبریں :