26 جون ، 2016
کراچی میں بے امنی کی حالیہ لہر پر غور کیلئے اہم سیکیورٹی اجلاس آج کور ہیڈ کوارٹرز میں ہو گا، وزیر داخلہ چودھری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، دیگر عسکری حکام ، گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کور ہیڈ کوارٹر ز میں ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ،جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا اور معروف قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور کراچی آپریشن سے متعلق پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔