26 جون ، 2016
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی بڑی وجہ، لینڈ مافیا اور قبضہ کو قرار دیا ہے ہے،ان کا کہنا ہے کہ زمینوں پر قبضے ميں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں ، سارا جھگڑا زر، زمین کا ہے تیسرا نام نہیں لینا چاہتا۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے قائم علی شاہ نے کراچی میں ساڑھے چھ ہزار ایکڑ زمین کا قبضہ چھڑانے کا بھی دعویٰ کیا۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایک وجہ زمینوں پر قبضے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیچھے بھی زمینوں پر قبضہ ہے ۔ دہشت گردی کی ایک وجہ زمینوں پر قبضےبھی ہیں اور قبضہ مافیا کی اصطلاح کراچی میں شروع ہوئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سا ڑھے چھ ہزار ایکڑ زمین کا قبضہ چھڑایا گیا، قبضے سے متعلق بڑی بڑی سفارشیں آئیں مگر رد کردی گئیں، زمینوں پر قبضوں میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں ۔ان کاکہنا تھاکہ سارا جھگڑا زر اور زمین کا ہے اور تیسرا نام نہیں لینا چاہتا ۔