26 جون ، 2016
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوںنے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی اور صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال ، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہ نماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ھے اور یہاں امن و امان کی بہتر صورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان امجد صابری کی رہائش گاہ بھی جائیں گے جہاں وہ امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔