26 جون ، 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف رینجرزہیڈ کواٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں ،کور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمدپر ڈی جی رینجرز نے شہر میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی ۔کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے اہم اجلاس کور ہیڈ کوارٹر میں ہوگا،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور سندھ کےگورنر اور وزیراعلیٰ کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔