26 جون ، 2016
ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام اتوار کی شام بعد نماز مغرب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لیے اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔
معتکفین رمضان کا آخری عشرہ اللہ تعالیٰ کی رضاء کے حصول کے لئے ذکر واذکار اور تلاوت قرآن پاک میں گزاریں گے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کو جہنم سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے۔اور پیر کو اکیسویں روزہ کے ساتھ ہی تیسرا عشرہ شروع ہوجائے گا۔