انٹرٹینمنٹ
28 جون ، 2016

نیو یارک میں تھری ڈی فلم ’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس ‘کا پریمیئر

نیو یارک میں تھری ڈی فلم ’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس ‘کا پریمیئر

ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس "کانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شریک ہو کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔


فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو فوٹو گرافروں نے ان کے پوز لئے اور فلم سے متعلق سوالات پوچھے۔ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ اوریارو چینے کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے ۔


جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اُٹھواتے ہیں۔


مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔


پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 8جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :