پاکستان
12 جون ، 2012

میرے وکیل میمو کمیشن رپورٹ کو چیلنج کریں گے،حقانی

 میرے وکیل میمو کمیشن رپورٹ کو چیلنج کریں گے،حقانی

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے میمو کمیشن پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر میں کہا کہ میمو کمیشن رپورٹ کا مقصد دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹا نا ہے، یہ کمیشن ایک سیاسی تھا قانونی نہیں اور یہ کوئی عدالت نہیں تھی، اس لئے کسی کو قصوار یا معصوم ٹہرانا غلط ہے۔ کمیشن کی یک طرفہ کارروائی تھی اس نے مجھے سننے سے انکار کیا،میرے وکیل اسے عدالت میں چیلینج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے فوجی آمروں کی ہاں میں ہاں ملائی اور انہیں آئین میں ترمیم کا حق دیا وہ میرے یا کسی اور فرد کی وفاداری کا فیصلہ نہیں کرسکتے ۔یادرہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میمو حقیقی تھا اوراس کے خالق حسین حقانی تھے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہونی چاہیے تھا وہ بھول گئے کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔

مزید خبریں :