کاروبار
01 جولائی ، 2016

پی آئی اے نے مسافروں کیلئے نئے کھانے متعارف کرا دیے

پی آئی اے نے مسافروں کیلئے نئے کھانے متعارف کرا دیے

 


قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کے لیے نئے کھانے متعارف کرادیے۔کھانوں میں چکن اور مٹن کے ساتھ ساتھ کئی میٹھی ڈشیں بھی شامل کی گئی ہیں۔


پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن نے مسافروں کے لیے نئے کھانے پیش کیے ہیں،اندرون اور بیرون ملک تمام پروازوں میں مسافروں کو مختلف کھانے فراہم کیے جائیں گے۔


کھانوں میں چکن ،مٹن اورمچھلی کی نئی ڈشیں شامل کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ کھانوں کی فہرست میں مختلف میٹھی ڈشیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :