03 جولائی ، 2016
سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر میگا پروجیکٹ کرپشن کی کہانی بیان کر رہا ہے اور ہر کہانی میں شہباز شریف کا چہرہ نظر آتا ہے۔
سینیٹر سعید غنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں وزیر قانون توہے مگر قانون کوئی نہیں، اگر ملک میں واقعی قانون ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم اقتدار میں ہونے کے بجائے جیل میں ہوتے، ملک کو رائے ونڈ سلطنت بنا کرلوٹ مار کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ان کا نام شہباز شریف نہیں، اب دیہات میں کئی کئی روز تک بجلی نہیں ہوتی تو شہباز شریف کو چاہیے کہ اپنا نام تبدیل کرلیں، جھوٹ بولنا، قومی وسائل پر لوٹ مار اور قانون کا مذاق اڑانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔