پاکستان
03 جولائی ، 2016

عمران کو مریم سے معافی مانگنی چاہیے، سعد رفیق

عمران کو مریم سے معافی مانگنی چاہیے، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ڈاکٹر عظمیٰ کے معاملے پر مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے ورنہ وہ کم ظرف ہوں گے، پیپلز پارٹی حکومت گرانے کے لئے ریڈ لائن کراس نہیں کرے گی۔


وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میاں میر کالونی بوائز پرائمری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ایجنڈا الگ الگ ہے، پی پی اپنا ووٹ بینک بچانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے ورنہ پیپلز پارٹی کو کرپشن سے کیا دلچسپی ہوسکتی ہے۔


سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناپختہ قیادت حکومت گرانے کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہے، ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز سے معافی مانگ کر اچھا اقدام کیا، عمران خان بھی ظرف پیدا کریں۔


وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک کلب میں اشرافیہ پر ہاتھ ڈالا تو زلزلہ آگیا، کیا قانون صرف غریب کے لئے ہی ہے۔


 

مزید خبریں :