03 جولائی ، 2016
ترجمان این ڈی ایم اے احمد کمال کا کہنا ہے کہ مون سون پلان کے تحت صوبائی حکومتوں کو وقت سے پہلے آگاہ کیا تھا، این ڈی ایم اے کی ریلیف سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے احمد کمال نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں مون سون کے بارے میں اور رات کے اوقات میں بھی سیلابی ریلوں سےتباہی اور ریلیف کی تیاریوں سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرزکے ذریعے ریلیف کا انحصار موسم کی صورت حال پر منحصر ہے، موسم بہترہونے پر ہیلی کاپٹرز سے ریلیف میں مدد لی جائے گی۔