پاکستان
03 جولائی ، 2016

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش

 


پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے کئی مقامات پر بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا تو کہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔


پنجاب کے شہر ملتان میں وقفے وقفے سے ہونےوالی بارش سے گرمی کا پارہ نیچے آگیا جبکہ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بہاول پور، لودھراں، بھکر، جہانیاں، چنیوٹ، وہاڑی، چیچہ وطنی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام متاثرہوگیا۔


شانگلہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں گرمی بدستور برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :