04 جولائی ، 2016
شوال کا چاند کل نظر آئے گا یا پھر ایک دن کا انتظار اور کرائے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی کہ منگل کو شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ایوان اوقاف لاہور میں ہوگا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں شوال کے چاند کی تلاش جاری ہے۔