پاکستان
04 جولائی ، 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ

 


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ،جہاں انہیں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے افطار ی بھی بکا خیل کیمپ میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے ساتھ کی۔


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو میران شاہ میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی اوربحالی کے علاوہ شمالی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔


آرمی چیف نے بنوں میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے ساتھ دن گزارا،انہوں نے بکاخیل کیمپ میں آئی ڈی پیز کے ساتھ افطاری کی اور ان کی واپسی اور بحالی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید خبریں :