05 جولائی ، 2016
ملک کے مختلف شہروں سے شوال کاچاندنظر آنے کی شہادتیں موصول ہورہی ہیں ،تاہم کل عید ہوگی یا نہیں، حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
زونل کمیٹی کے مطابق لوئر دیر سے شوال کاچاندنظر آنے کی 8 شہادتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ لاہور سے رویت ہلا ل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 2 شہادتیں موصول ہوگئیں۔
زونل کمیٹی کے مطابق لوئر دیر، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سانگھڑ سے شوال کاچاندنظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔