پاکستان
05 جولائی ، 2016

شہادتیں موصول ہونے کی بات غلط ہے، مفتی منیب الرحمان

شہادتیں موصول ہونے کی بات غلط ہے، مفتی منیب الرحمان

 


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران برہم ہوگئے،انکا کہنا تھا کہ ملک سے دو، تین، چار شہادتیں موصول ہونے کی بات غلط ہے۔ یہاں پر ہرشخص چیئرمین بنا ہوا ہے۔شہادتیں موصول ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔


مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کی عبادت اور روزے کا مسئلہ ہے، ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں، قوم پر رحم کریں۔ اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود ایک شخص کا ٹیلی فون سیٹ لیکر اسے منقطع کردیا۔مفتی منیب کے ساتھ موجود قاری حنیف جالندھری کا کہنا کہ قوم میں انتشار پیدا نہ کریں۔


مفتی منیب کا کہنا تھا کہ بعض چینل شہادتیں موصول ہونے کی جھوٹی خبر چلا رہے ہیں، جھوٹ اور غلط بیانی کے ذریعے مسلمانوں کو مضطرب، پریشان کرنا درست نہیں، جب کوئی قطعی فیصلہ ہوجائے گا، تو اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :