05 جولائی ، 2016
بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات 7 جولائی کو منائی جاے گی۔
بھارت میں امام شاہی مسجد احمد بخاری کا کہنا ہے کہ آج عید کا چاند نظرنہیں آیا، بھارت میں عید 7جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بنگلہ دیش میں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔