دنیا
05 جولائی ، 2016

کچھ یورپی ممالک، ترکی، روس میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

کچھ یورپی ممالک، ترکی، روس میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

یورپ کے کچھ ممالک سمیت بوسنیا، ترکی اور روس میں آج عید منائی جارہی ہے۔


عید کی خوشیوں نے آج دنیا کے کچھ ممالک میں اپنے رنگ بکھیرے، ترکی میں عید کا آغاز لوگوں نے خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضر ہوکر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد گھروں میں عید ملنے اور مزے مزے کے کھانوں کا سلسلہ جاری ہے۔


روس کے مسلمان بھی آج عید منا رہے ہیں، سب سے بڑا اجتماع ماسکو کی کیتھڈرل مسجد میں ہوا جہاں تقریباً ساٹھ ہزار مسلمانوں نے نماز عید ادا کی، روس کے مسلم اکثریت آبادی والے علاقوں میں آج عید پر سرکاری چھٹی بھی ہے۔


بوسنیا میں مسلمانوں نے ایک ساتھ جمع ہو کر عید کی نماز ادا کی، شہر کے مختلف علاقوں کی مسجدوں اور کھلے مقامات پر بڑوں کے ساتھ بچے بھی نماز ادا کرتے نظر آئے۔


 

مزید خبریں :