05 جولائی ، 2016
جب ہر طرف عیدمنانے کی تیاریاں عروج پر ہوں، سب کو چاند رات کا انتظار ہوتو عیدکی خوشیاں منانے میں خواجہ سراء پیچھے کیوں رہیں، چاند رات کے سارے رنگ اور خوشیاں سمیٹنے ، بن سنور کر ایک دوسرے کے گھروں میں پہنچ گئے۔
خوب سجے سنورے،اٹھلاتے، لہراتے خواجہ سراء بھی عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کو بےتاب، ہر وقت بن ٹھن کر رہنا شوق ہی نہیں عادت سی بن چکی مگر عید کے دنوں میں تو دلکش نظر آنے کیلئے سولہ سنگھار ، کوئی بھی کسر نہ چھوڑنے کا ہر ہر جتن ۔چاند رات کو ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں ،چاند کی مبارک اورتحفوں کے تبادلے کیساتھ گپ شپ ،چھیڑچھاڑ،بھرپور شغل میلہ بھی ۔
ۜ
چاند رات کے رنگوں میں مہندی کے رنگ کا بھی کچھ الگ ہی مزہ،ایک دوسرے کوچوڑیاں پہناتے ، مہندی لگاتے ،ساتھ ساتھ گاتے،گنگناتے بھی جاتے۔ خواجہ سرا مل بیٹھ کر ،ایک دوسرے کا روپ سنگھار کرتے تو چہروں پر خوشی کے سارے ہی رنگ۔ سبھی کی طرح خواجہ سراء بھی عید کی بھرپور تیاریوں میں مصروف، کہتے ہیں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔