دنیا
12 جون ، 2012

امریکا6پونڈ وزنی مہلک ترین ڈرونز ’سوئچ بلیڈ‘ استعما ل کرے گا

 امریکا6پونڈ وزنی مہلک ترین ڈرونز ’سوئچ بلیڈ‘ استعما ل کرے گا

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…پنٹاگون جلد ہی پاکستان میں انتہائی چھوٹی جسامت اور تیز دھار آلے کی مانند مہلک ترین ڈرونز’سوئچ بلیڈ‘ استعما ل کرنے جا رہا ہے۔امریکی اخبار ’لاس اینجلس‘ کے مطابق سویلین ہلاکتوں کی تعداد میں کمی اور وسیع پیمانے پر نقصان سے بچاوٴ کے لئے پنٹاگون جلد جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی جنریشن کے ڈرونز کو استعمال کرنے جا رہا ہے۔اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جن ڈرونز سے کارروائیاں کی جارہی ہیں ان میں پری ڈیٹر اور ریپر قسم کے ڈرونز سے100پونڈ کے لیزر گائیڈڈ ہل فائر میزائل یا500پونڈ کے جی پی ایس گائیڈڈ اسمارٹ بم گرائے جا رہے ہیں۔ نئے تیز دھار آلے کے ڈرونز کا وزن6پونڈ سے بھی کم ہے، جو عمارت کو تباہ کیے بغیر مخصوص ہدف کونشانہ بنائے گا۔ یہ ڈرونز میدان جنگ میں فوجیوں کو ہدف کی نشان دہی اورانہیں ہدف کودرست نشانہ بنانے کے قابل بنائے گا۔ دو فٹ لمبائی اس ڈرون کے پروں کو نقل و حمل اور استعمال کے بعد سمیٹا جا سکے گا ۔ دوران جنگ فوجی اپنے تھیلے میں اس ڈرون کو سمیٹ کر لے جا سکتا ہے۔فوجی اپنے ہاتھ سے کنٹرول کرے گا۔ڈرون پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی فوراً ویڈیوز اوردیگر معلومات فراہم کرنا شروع کردے گا۔رواں موسم گرما میں10.1ملین ڈالر مالیت کے50سے زائد’ سوئچ بلیڈ ڈ‘نامی ڈ رونز افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔گزشتہ برس کئی درجن سوئچ بلیڈز کی تجرباتی پروازیں کی گئی۔اخبار کے مطابق امریکی حکام کو امید ہے کہ ان کے استعمال سے جنگی زون میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد کم ہوگی۔ چھوٹے دھماکا خیز مواد سے لیس ان ہتھیاروں کے استعمال اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ اس سے ہدف کو درست نشانہ بنا یا جائے گا۔

مزید خبریں :