کھیل
07 جولائی ، 2016

یورو کپ: پرتگال نے سیمی فائنل میں ویلز کو شکست دیدی

یورو کپ: پرتگال نے سیمی فائنل میں ویلز کو شکست دیدی

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ہے۔


2گھنٹے جاری رہنے والے اس سیمی فائنل میں ایک گول رونالڈو نے ،جبکہ دوسرا نانی نے کیا۔اس جیت کے ساتھ پرتگال نے یورو کپ 2016 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔


دوسرا سیمی فائنل جمعہ 8جولائی کو یعنی کل ہوگا ، جس میں فرانس اور جرمنی کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔


فرانس یا جرمنی ،فائنل میں دوسری ٹیم کونسی پہنچتی ہے اس کے لیے ہم سب کو کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار۔ادھر پرتگال کو بھی اپنے حریف کا ہے بے چینی سے انتظار۔واضح رہے کہ یورو کپ2016 کا فائنل 11 جولائی بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :