کھیل
07 جولائی ، 2016

لندن:اینڈی مرے نے ومبلڈن کے سیمی فائنل جگہ بنالی

لندن:اینڈی مرے نے ومبلڈن کے سیمی فائنل جگہ بنالی

لندن میں جاری ومبلڈن 2016 میں اینڈی مرے نے سیمی فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔اینڈی مرے نےکوارٹرفائنل میں فرانس کےجوول فریڈکو شکست دیدی ہے۔


اینڈی مرے سخت مقابلے کے بعد 7-6 (12-10) 6-1 3-6 4-6 6-1جوول فریڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ تھامس برڈائچ سے جمعہ کے روز یعنی 8 جولائی کو ہوگا۔ومبلڈن کے دوسری سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کے مقابلہ میلوس راونک سے ہوگا ۔


ادھر ومبلڈن 2016 ویمنزکے سیمی فائنل میں سرینا اور وینس ولیمز نے جگہ بنالی ہے ۔دونوں بہنوں کے فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید خبریں :