انٹرٹینمنٹ
07 جولائی ، 2016

’سلطان‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

’سلطان‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے


 


 


دنیا بھرکی طرح لاہور میں بھی سلمان خان کی فلم سلطان نے دھوم مچا رکھی ہے ، لاہوریئےٹکٹوں کے حصول کے لیےمارے مارے پھر رہے ہیں، وہ جس سینمامیں بھی جاتے ہیں،انہیں وہاں ہاؤس فل کا بورڈ لگا دکھائی دیتاہے ۔


چھوٹی عید کی بڑی فلم ’سلطان‘ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے، لاہوریوں کی طرف سے بھی ون اینڈ اونلی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کو خصوصی ریسپشن مل رہا ہے اور یہ فلم لاہور کے سینماؤں میں نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔


شائقین کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،کبھی وہ ایک سینما،تو کبھی دوسرے سینما کا رخ کر رہے ہیں، لیکن ہرطرف صرف ہاؤس فل کےبورڈ نظر آرہے ہیں۔


سلمان خان کے مداح ہی نہیں،انوشکا شرما کے دیوانے بھی فلم دیکھنے کے لیے امڈ رہے ہیں،فلم بینوں کاکہناہےکہ انہیں ایک ہفتے بعد کی ایڈوانس ٹکٹیں دستیاب ہیں ،لیکن وہ پھر بھی خوش ہیں کہ ’سلطان‘کی ٹکٹ مل تو رہی ہے نا۔

مزید خبریں :