پاکستان
12 جون ، 2012

ملک ریاض کی چیف جسٹس سے معزولی کے دوران ملاقاتیں ہوئیں،ڈاکٹر فقیر

 ملک ریاض کی چیف جسٹس سے معزولی کے دوران ملاقاتیں ہوئیں،ڈاکٹر فقیر

اسلام آباد…رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے کہا ہے کہ ملک ریاض کی چیف جسٹس سے معزولی کے دوران2یا3ملاقاتیں ہوئی تھیں،ملک ریاض کی خواہش تھی کہ چیف جسٹس صدرزرداری سے ملاقات کریں،چیف جسٹس نے صدرزرداری سے ملاقات سے انکارکردیاتھا، ڈاکٹر فقیر حسین نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شام میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنی بحالی کے حوالے سے سیاستدانوں سے ملاقات سے اس وجہ سے انکار کیا تھا کیونکہ انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے ملاقات کا مطلب کچھ لوکچھ دوہوگا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ملک ریاض نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ بحالی توہوگی لیکن صدرزرداری کوکچھ تحفظات ہیں،مجھے نہیں پتاملک ریاض کی صدرزرداری سے بات ہوئی یانہیں،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اورچیف جسٹس پاکستان کاپراناتعلق رہاہے،ارسلان کاعدلیہ کوڈان کی طرح چلانیکاالزام غلط ہے،میں نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس اپنے چیمبرمیں دیکھی، تاہم چیف جسٹس نے یہ پریس کانفرنس دیکھی یانہیں مجھے نہیں پتا۔

مزید خبریں :