انٹرٹینمنٹ
11 جولائی ، 2016

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری برطانیہ پہنچ گئی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری برطانیہ پہنچ گئی

 


امریکا میں اچھا بزنس کرنے کے بعد ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری برطانیہ پہنچ گئی ،لندن میں فلم کا شاندا ر پریمیئر ہوا۔


پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور تقریب کی رونقیں بڑھائیں، فلم کے مرکزی کردار ڈوری کو اپنی آواز دینے والی Elle DeGeneres نے وہاں موجود اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور میڈیا سےبات بھی کی ۔


ان کا کہنا تھا کہ فائنڈنگ ڈوری کی کہانی جذباتی مستی اور تھرل سے بھر پور ہے ۔ فائنڈنگ ڈوری امریکا میں ریلیز ہو چکی ہے جہاں اس اینیمیٹڈ فلم نے خوب بزنس کیا ہے۔

مزید خبریں :