11 جولائی ، 2016
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےاوکاڑہ کےعلاقے ہیڈ سلیمانکی کا دورہ کیااور ہیڈسلیمانکی کےتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ہیلی کاپٹرکےذریعےہیڈ سلیمانکی پہنچے،ہیلی پیڈ پر اراکین قومی اسمبلی میاں معین وٹو اور راؤ اجمل نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا،شہباز شریف نےہیڈ سلیمانکی کےتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،انہیں تعمیراتی کاموں پربریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےہیڈسلیمانکی میں پل کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینےکےعلاوہ چینی انجینیرز کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیااور مختلف حوالوں سےہدایات بھی جاری کیں۔