پاکستان
11 جولائی ، 2016

مظفر گڑھ:مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افراد کی حالت غیر

مظفر گڑھ:مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افراد کی حالت غیر

 


مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مضرصحت مٹھائی کھانے سے16افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس نے مٹھائی کی دکان کو سیل کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا۔


جتوئی کے علاقے میروالامیں اتوار کی صبح مضرصحت مٹھائی کھانے سے2بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی ۔جنھیں تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں رات کو مذکورہ خاندان کے مزید14افراد کی حالت غیرہوگئی ۔جن میں سے تین فراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔


متاثر ہونے والے تمام سولہ افراد کاتعلق ایک ہی خاند ان سے ہے جن میں5خواتین 6بچے اور5مرد شامل ہیں۔ تھانا جتوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی کی دکان کو سیل اور2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :