11 جولائی ، 2016
امریکی ریاست کولوراڈو میں جنگل میں لگی آگ نے 2 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔
کولوراڈو کے جنگل میں انسانی غلطی سے لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے جو جنگل میں کیمپنگ کیلئے آئے دو افراد کی غلطی سے لگی جب وہ کیمپنگ کے بعد آگ کو مکمل طور پر نہ بجھا پائے ۔جس کے باعث ہوائیں چلنے پر یہ آگ جنگل کے 600 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی۔
پولیس نے فوری اس کارروائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آگ سے ارد گرد کے تین مکانات تباہ بھی ہوگئے ہیں ۔